اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف کی مشاورت سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کو مستعفی ہونے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کا اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بلوچستان میں سیاسی بحران کے حل کے لیے کوئٹہ پہنچے تھے جہاں ان کے طلب کیے گئے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے اراکین ملاقات کے لیے نہیں آئے۔
ثنااللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی
واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا جہاں منحرف اراکین وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔