وزیراعظم کو بلاول سے مناظرے کا چیلنج

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان جب سے وزیراعظم بنے کوئی رات سندھ ‏یا کراچی میں نہیں گزاری۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم سندھ ‏میں کبھی 2یا 3روزہ دورے پر نہیں آئے سندھ کے دورے پراس طرح آتا ہے جیسے لوگ باہر جا کر ‏کھانا کھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوہمارےچیئرمین کےساتھ براہ راست مناظرےپر بٹھا دیں بلاول ان کو 5 ‏منٹ میں چت نہ کریں تو ہم خود کوجیالہ نہیں کہیں گے عمران خان کی حکومت کی وجہ سے ‏لوگوں کاجینا محال ہوگیا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ بلاول اورآصف زرداری کو میچورسیاستدان ماناجاتا ہے امریکاکا صدر اگر ‏فون نہیں کرتا ہے تو سزا پاکستانیوں کومت دو، اسدعمر خود کو کراچی کا کہتا ہے مگر الیکشن ‏اسلام آباد سے لڑا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے منہ کو خون لگا ہوا ہے کراچی کے شہریوں نے بہت بھگت ‏لیاہے اب کراچی کے شہری خونریزی نہیں چاہتے ہیں شہری اب ایم کیو ایم نہیں چاہتے ہیں لوگوں ‏کو لڑانے کی سازش نہیں ہونے دیں گے۔