وزیراعظم کو بیجنگ میں بھی سیلابی صورتحال کی فکر، ورچوئل اجلاس کے ذریعے آگاہی حاصل کی

پاک چین دوستی پائیدار ہے کبھی ختم نہیں ہوگی، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف جو اس وقت بیجنگ میں موجود ہیں، انھیں وہاں بھی سیلابی صورتحال کی فکر رہی، ورچوئل جائزہ اجلاس کے ذریعے آگاہی حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے سیلابی صورتحال، ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں پر ورچوئل جائزہ اجلاس میں شرکت کی، وزیراعظم کو ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

شہباز شریف کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ متاثرہ مواصلات اور بجلی کی ترسیل کے نظام کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی، صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ ادارے مکمل تعاون سے کام جاری رکھیں، ادارے متاثرین کی امداد، محفوظ مقامات پرمنتقلی، انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئے تعاون جاری رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے ایک اور فلڈ وارننگ جاری

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی ہے اس دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر پیوٹن نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ پاکستان کو قدرتی آفات کا سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس ہے، پیوٹن نے شہباز شریف کو ماسکو میں ہوننے والی ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

https://urdu.arynews.tv/pm-shehbaz-meets-with-russian-president-putin/