وزیر اعظم کی تمام ارکان پارلیمنٹ کو نئے بلدیاتی نظام کو بھرپور حمایت کرنے کی ہدایت

Imran Khan

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی تمام ارکان پارلیمنٹ کو نئے بلدیاتی نظام کو بھرپور سپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نیا بلدیاتی نظام انقلابی  ہے ،نظام سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی ،نئے بلدیاتی نظام سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے، نئی معاشی ٹیم آگئی ہے، بہت جلد بہتری آئےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، :اجلاس کے آغاز میں لاہور دھماکے میں شہدا کے لیے دعا کی گئی جبکہ عمران خان نے لاہور بم دھماکے پرتشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت کی گئی اور وزیراعظم نے نئے بلدیاتی نظام پر ارکان پارلیمنٹ کو بریف کیا اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی بات کی۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم نے کہاکہ نئے بلدیاتی نظام سے ملک کی تقدیر بدل جائےگی ، تمام ارکان پارلیمنٹ نئے نظام کو بھرپور سپورٹ کریں، نئے بلدیاتی نظام سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے۔

وزیراعظم کاکہنا تھا نئی معاشی ٹیم آگئی ہے، بہت جلد بہتری آئےگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فاٹا انضمام کی صورتحال سے ارکان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا فاٹا کے انضمام کے بعد فوری ترقیاتی کام شروع کررہے ہیں ۔

مزید پڑھیں : اب بڑے شہروں میں میئر براہ راست منتخب ہو کر اپنی کابینہ لائیں گے: وزیر اعظم

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ وزیر اعلی پنجاب سے ارکان پارلیمنٹ سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا جبکہ مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے اجلاس کے ارکان کومعاشی صورتحال پربریفنگ کیا اور آئی ایم ایف سے معاملات میں پیشرفت پر آگاہ کیا۔

یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور کے پی میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا پرانے نظام کی وجہ سے مقامی سطح پربہت زیادہ کرپشن ہوتی تھی. نئے بلدیاتی نظام کے تحت ولیج کونسل، پنچائت کے براہ راست انتخابات ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا بڑے شہروں میں میئر براہ راست منتخب ہوں گے، بپنجاب میں 22 ہزار پنچایت کا انتخاب ہوگا، دوسری سطح پرانتخاب تحصیل کی سطح پرہوگا، شہر اپنا ریونیو خود جمع کرے گا، نئے بلدیاتی نظام سے نئی لیڈرشپ سامنے آئے گی، نئے بلدیاتی نظام میں تمام فنڈز عوام پرخرچ ہوں گے۔