اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، کابینہ 8 نکاتی ایجنڈے پر غورکر رہی ہے ، قمری کیلنڈر کابینہ کے ایجنڈے میں شامل نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، کابینہ اجلاس کےایجنڈے میں مزید4نکات شامل کرلیےگئے ، جس کے بعد 8نکاتی ایجنڈے پر غور کیاجارہا ہے۔
قمری کیلنڈرکابینہ کےایجنڈےمیں شامل نہ ہوسکا، وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے سائنسی بنیادوں پرقمری کلینڈر تیار کیا تھا، قوم کو عید کاچاند نظر آنے کا انحصار اب رویت ہلال کمیٹی پر کرنا ہوگا۔
بجٹ سیشن میں کھانا ملے گا یاصرف ہائی ٹی، کابینہ آج منظوری دے گی جبکہ شیخ زیداسپتال لاہورکوپنجاب وفاق کےحوالےکرنے، سی ڈی اےکےممبرٹیکنیکل کی برطرفی اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹرریسورسزکی منتقلی کی منظوری کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
کونسل کو وزارت سائنس وٹیکنالوجی سےوزارت آبی وسائل منتقل کیاجائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ بجٹ حکمت عملی ،2019-20 دستاویزات پر بریفنگ دیں گے جبکہ بجٹ کے نمایاں خدو خال بارے بھی کابینہ کو آگاہ کیا جائےگا۔
اجلاس میں تمام وزارتیں اور ادارے اپنے اثاثوں بارے کابینہ کو معلومات فراہم کریں گے جبکہ کابینہ کے فیصلوں پر عمل درامد کا جائزہ لیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق کچی کینال کی تعمیر میں کرپشن کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر غور ہوگا جبکہ کابینہ امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی غور کرےگی۔