اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بی جےپی قیادت آرایس ایس سے متاثرہے، بی جےپی مسلمانوں سے سرعام نازیوں کی طرح سلوک کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کی مسلمانوں کیخلاف ہزرہ سرائی کی سخت مذمت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کےمسلم دشمن انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا بی جے پی قیادت آرایس ایس کے نظریے سےمتاثرہے اور بھارت کے بیس کروڑ مسلمانوں سے سرعام نازیوں کی طرح سلوک کررہی ہے، نازی اس طرح یہودیوں سےمتعلق بات کرتے تھے۔
The RSS inspired BJP leadership in the 21st century openly speaking about the 200 million Muslims just as the Nazis spoke about the Jews. pic.twitter.com/MUiyqpgGDJ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2020
عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت ہندوتوا کے ایجنڈے کو پروان چڑھانے کیلئے کورونا کی صورت حال کا فائدہ اٹھارہا ہے، عالمی برادری نوٹس لے۔
گذشتہ روز وزیراعظم نے کہا تھا کہ بھارت کے حالیہ غیرقانونی اقدام کاتو وقت بھی قابل مذمت ہےکیونکہ مودی سرکاردنیاکی کرونا پرمرکوز توجہ سے ناجائز فائدہ اٹھاتےہوئے کےہندوبالادستی کےایجنڈے(ہندوتوا)کو آگےبڑھانےکی کوشش کررہی ہے، اقوام متحدہ عالمی برادری بھارت کےہاتھوں سلامتی کونسل کی قراردادوں/عالمی قانون کی مسلسل پامالی روکیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اہلِ کشمیر کیساتھ یک زباں ہوکر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تازہ ترین بھارتی کوشش مسترد کرتے ہیں، پاکستان ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کو ان کے حقِ خوداردیت کی فراہمی سے انکار کو دنیا کے سامنے عیاں کرتا رہے گا۔
خیال رہے سبرامنیم سوامی نے ایک انٹرویومیں تمام حدیں پارکرتے ہوئے مسلمانوں کیخلاف کھل کرزہراگلاتھا جبکہ اس سے قبل بھی سبرامنیم سوامی سمیت بی جے پی کے دیگر انتہاپسند رہنما مسلمان مخالف جذبات کو بھڑکاتے اورمسلم دشمنی کامظاہرہ کرتے رہے ہیں۔