اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کی وفات پر دکھ اور اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحوم کےدرجات کی بلندی اور مزدہ خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد فتح محمد بزدار کی وفات پر دکھ اور اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحوم کےدرجات کی بلندی اورغمزدہ خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔
دوسری جانب گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے والد محترم فتح محمد بزدار صاحب کی وفات کی افسوس ناک خبر ملی۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے والد محترم فتح محمد بزدار صاحب کی وفات کی افسوس ناک خبر ملی۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ان ا للہ وانا الیہ راجعون!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 1, 2019
یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد فتح محمد بزدار انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے، سردارعثمان بزدار کے والد کی نمازجنازہ شام 4 بجے ادا کی جائے گی اور آبائی علاقے بارتھی میں تدفین ہوگی۔
مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کے والد فتح محمد بزدار انتقال کرگئے
خیال رہے سردارفتح محمد بزدار مرحوم 3 بار رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، مرحوم بلوچ قبیلے بزدار کے سربراہ بھی تھے۔