وزیراعظم عمران خان کو پرانے دوست کے انتقال پر دلی صدمہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پرانے دوست عاشق قریشی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاشق قریشی نے زندگی میں ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا ، اچھے انسان کے طور پر ان کی کمی محسوس ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پرانے دوست عاشق قریشی کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا، عاشق قریشی نے زندگی میں ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شوکت خانم بنانے کے فیصلے پر وہ پہلے شخص تھے، جو ساتھ کھڑے تھے، عاشق قریشی پی ٹی آئی کے بانی ممبر تھے، اچھے انسان کے طور پر ان کی کمی محسوس ہوگی۔