بیجنگ: وزیراعظم عمران خان نے چینی نائب صدر وانگ کیشان سے ملاقات کی ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اوربین الاقوامی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کے کردارپر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی.
وزیراعظم نے کہا کہ غربت اور کرپشن میں کمی کے لئے چین کے تجربوں سے سیکھنا چاہتے ہیں، سی پیک کے ذریعے دونوں ممالک میں اقتصادی زون بنائے جا رہے ہیں، اقتصادی زون دونوں ممالک اور خطے کی ترقی کے لئے اہم ثابت ہوں گے.
اس موقع پر وزیراعظم نےغربت، کرپشن کے خاتمے کے لئے چینی حکومت کی کوششوں کو سراہا اور چین کے کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی.
https://www.facebook.com/ImranKhanOfficial/videos/2449912981902444/
وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کواوپن مارکیٹ میں سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اور چین اسٹریٹیجک کوآپریٹو شراکت دار ہیں.
مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کے درمیان 15معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط
اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ سی پیک اقتصادی اورمعاشی تعاون کونئی بلندیوں تک لےجائے گا.
چینی نائب صدر نے کی وزیراعظم کوکرپشن کے خاتمے کے لئے کے گئےاقدامات پربریفنگ دی، دونوں رہنماؤں کا علاقائی اورعالمی اہمیت کے معاملات پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے.