وزیراعظم عمران خان کا فخرالدین جی ابراہیم کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شعبہ قانون اورانصاف میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مقنن اور مدبر انسان تھے، بطور قانون دان ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ فخرالدین جی ابراہیم ایک بہترین قانون دان تھے۔

معروف قانون دان جسٹس(ر) فخرالدین جی ابراہیم انتقال کر گئے

معروف قانون دان، سابق اٹارنی جنرل، سابق چیف الیکشن کمشنر، جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم انتقال کر گئے، مرحوم کئی اہم عہدوں ہر فائز رہے۔

معروف قانون دان بھارتی گجرات کے شہر احمد آباد میں 1928 میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 91 برس تھی۔