اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نے بی بی سی طرز پرانگریزی چینل کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے میٹنگ میں بی بی سی کی طرز پر انگریزی چینل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انگریزی چینل کے ذریعے مسلمانوں کو درپیش مسائل اجاگر کریں گے، انگریزی چینل کے ذریعے اسلاموفوبیا کا مقابلہ کیا جائے گا۔
ہماری وہ ملاقات جس میں ہم نے بی بی سی کی طرز پر انگریزی چینل کے آغاز کا فیصلہ کیا جو مسلمانوں کو درپیش مسائل اجاگر کرنے کے علاوہ "اسلاموفوبیا” کیخلاف بھی برسرپیکار ہوگا۔ pic.twitter.com/w8NTmouCVf
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 30, 2019
ترکی، ملائیشیا اور پاکستان کا انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نے مشترکہ انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشترکہ چینل پر مسلمانوں کی تاریخ پر پروگرام اور فلمیں پیش کی جائیں گی، چینل کا مقصد عالمی میڈیا کی نمائندگی کو یقینی بنانا ہے، مشترکہ چینل ہمارے مذہب کی صحیح ترجمانی کرے گا۔