لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے استاد جیفری ڈگلس لینگ لینڈز 101 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق میجر ریٹائرڈ جیفری ڈگلس لینگ لینڈز کا انتقال ہوگیا، وہ ایچی سن کالج میں وزیراعظم عمران خان کے استاد تھے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے اپنے مدرس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ استاد محترم کی رحلت پر دل نہایت افسردہ اور غمگین ہے۔
انھوں نے کہا کہ استاد ہونے کے ساتھ انہوں نے شاہراہِ قراقرم کی تعمیر سے قبل مجھ میں کوہ پیمائی (ٹریکنگ) کا ذوق جگایا اور مجھے شمالی علاقوں کا گرویدہ بنایا۔
Saddened to learn of the passing of my teacher. Apart from being our teacher, he instilled the love for trekking and our northern areas in me – before the KKH was built. (I was 12 years old in the school picture) pic.twitter.com/cgH4glWIDR
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 2, 2019
وزیر اعظم نے اپنے استاد کے ساتھ اس وقت کی تصویر بھی شیئر کی، جب وہ بارہ برس کے تھے.
یاد رہے کہ میجر ریٹائرڈ جیفری ڈگلس 21 اکتوبر 1917 کو پیدا ہوئے تھے. ’دی میجر‘ کے نام سے معروف اس مدرس نے پاک فوج، ایچی سن کالج، رزمک کیڈٹ کالج اور لینگ لینڈز اسکول و کالج چترال میں خدمات سرانجام دیں۔
عمران خان کے علاوہ بھی کئی معروف سیاسی شخصیات ان کی شاگرد رہیں۔