اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تاریخی خطاب کریں گے، انشااللہ وزیراعظم کے ویژن پر عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ٹائیگرز تیار ہو جائیں،وزیراعظم کل تاریخی خطاب کریں گے اور خطاب کے دوران عمران خان ٹائیگرزفورس کےنوجوانوں کو آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے ، گائیڈ لائنز،مکمل حکمت عملی سے آ گاہ کریں گے ، انشااللہ وزیراعظم کےویژن پرعوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
ٹائیگرز تیار ہو جائیں!
وزیراعظم عمران خان کل کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تاریخی خطاب کے دوران ٹائیگر فورس میں شامل لاکھوں نوجوانوں کو آئندہ کا لائحہ عمل گائیڈ لائینز اور مکمل حکمت عملی سے آ گاہ کریں گے! وزیراعظم کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کے مشن کو مل کر آگے بڑھائیں گے! انشااللہ pic.twitter.com/h5UCECveDC— Usman Dar (@UdarOfficial) October 16, 2020
خیال رہے اسلام آباد میں ٹائیگرز فورس کے کنونشن کی تیاریاں جاری ہے ، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار سے رابطہ کیا ، جس میں کنونشن کی تیاریوں اور ایس اوپیزپرعملدرآمدکیلئےاقدامات پربات چیت ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر خیر مقدمی بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں جبکہ کنونشن سینٹرمیں بھی بڑی اسکرینزنصب کرنے کا کام جاری ہے ، وزیراعظم کا خطاب کنونشن سینٹر کے اندر اور باہر بڑی اسکرینز پر دکھایا جائے گا۔