سندھ کے مسائل کا ادراک ہے، حل میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی: وزیر اعظم

Imran Khan

اسلام آباد: وزیر  اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں سندھ کے مسائل کا ادراک ہے، حل میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق  آج ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی نے عمران خان سے ملاقات کی، دونوں جماعتوں کے مابین اتحادی امور پر گفتگو ہوئی.

ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، فروغ نسیم اور ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق شریک ہوئے.

[bs-quote quote=”ترقیاتی منصوبوں پردونوں جماعتوں میں روابط کے لئے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ” style=”style-7″ align=”left” author_name=”ذرائع”][/bs-quote]

ملاقات میں اسدعمر، نعیم الحق، ممبر قومی اسمبلی ملک محمدعامرڈوگر بھی موجود تھے، اس موقع پر کراچی، حیدرآباد کے شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت ہوئی.

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کےعوام کو درپیش مسائل کا ادراک ہے، مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی.

ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں پردونوں جماعتوں میں روابط کے لئے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا.

مزید پڑھیں: فواد چوہدری ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات، کراچی پیکیج پر غور، وزیر اعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آئندہ ماہ حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے.ملاقات میں کراچی سرکلر ریلوےکی بحالی، تکمیل میں درپیش مسائل کو بھی حل کیا جائے گا.

یاد رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے ایم کیو ایم پاکستان کے بہادر آباد مرکز کا دورہ کیا تھا، جہاں ان کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات ہوئی. اس ملاقات میں کراچی پیکیچ پر تبادلہ خیال ہوا.