مدینہ: وزیراعظم عمران خان اور اُن کے وفد نے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نمازِ نوافل ادا کیے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا مدینہ ائیرپورٹ پر استقبال گورنر سعود بن خالد الفیصل نے کیا، بعد ازاں وزیراعظم پاکستان وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ روانہ ہوئے۔
عمران خان اور وفد نے روضۂ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے، اس دوران وزیراعظم نے ملکی خوشحالی اور سلامتی کے لیے بھی دعا کی۔ وزیراعظم کی آمد کے موقع پر مسجد نبوی میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: امریکا روانگی سے قبل وزیراعظم کی اللہ کے حضورحاضری ، عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
مسجد کے صحن اور دیگر حصوں میں موجود زائرین عمران خان کی آمد کی خبر سُن کر بڑی تعداد میں بیرونی حصے میں جمع ہوئے اور انہوں نے عمران خان کے گزرنے پر اُن کا استقبال کیا۔
قبل ازیں عمران خان نے اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا، اس موقع پر حرم شریف کا دروازہ بھی کھولا گیا جس کے بعد تمام مہمانوں نے اندر داخل ہوکر نوافل ادا کیے۔
Prime Minister @ImranKhanPTI paid a visit to Masjid-e-Nabwi in Madinah and offered prayers at the Mosque of Prophet Muhammad (PBUH) #Pakistan 🇵🇰 #SaudiArabia 🇸🇦 pic.twitter.com/Q9gDP1BNs3
— PTI (@PTIofficial) September 20, 2019
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عمرہ ادائیگی کے دوران کشمیر کی صورتحال اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے خصوصی طور پر دعا کی۔