اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عرفان کی وائرل ویڈیو نے ہرایک میں ان کے لئے تعظیم اورفخرکے جذبات پیدا کئے، اس جذبے سے پاکستان کوپولیوفری کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پولیوورکر سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا عرفان ان دولاکھ ساٹھ ہزارپولیوورکرزمیں سے ایک ہیں جوسخت موسمی حالات کے باوجود بچوں کوپولیوویکسین دینے کے لئے پہنچتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عرفان کی وائرل ویڈیو نے ہرایک میں ان کے لئے تعظیم اورفخرکے جذبات پیدا کئے، یہی وہ جذبہ ہے جس سے ہم پاکستان کوپولیوسے پاک کرنے کا مقصد حاصل کریں گے۔
Irfan is one of 260,000 heroes who reach out to children with polio vaccines in extreme weather conditions. His viral video has left every individual with a sense of awe & pride. This dedication is what will enable us to achieve our goal of a polio free nation #SalamPolioWorker pic.twitter.com/4wPBxIDUDz
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 31, 2019
گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے سوات کے برف پوش پہاڑوں پر چلنے والے پولیو ورکرز سے ملاقات کی تھی اور پولیو ورکرز کو شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے جذبے کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
مزید پڑھیں : برف پوش پہاڑوں پر فرائض انجام دینے والے پولیو ورکرز کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات
واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستانی پولیو ورکرز کی سردی کے سخت موسم میں سوات کے برف پوش پہاڑوں پر چلتے ہوئے پولیو ویکسین پلانے کے لیے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی ، جن میں وہ شدید سرد موسم اور برف باری کے دوران بھی پولیو پلانے کے لیے اپنے سفر پر رواں دواں تھے، دشوار گزار برفیلے راستے بھی ان کی ہمت نہ توڑ سکے تھے۔
تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی کارکردگی کو خوب سراہا جارہا ہے۔