وزیراعظم کی کرغزستان میں پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلبا سے ملاقات کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف چینی کی قیمت

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلبا سے ملاقات کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم سےٹیلیفونک رابطہ کیا اور پاکستانی طلبا کو ہرقسم کی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم نے پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلبا سے ملاقات کی ہدایت کی۔

پاکستانی سفیرنے وزیراعظم شہبازشریف کوصورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعےمیں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا،سفارتخانہ زخمی طلباکی معاونت کر رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ طلبا کےوالدین سےرابطے میں رہیں اور بر وقت معلومات فراہم کرتےرہیں۔

وزیراعظم نے سفارتخانےکو زخمی طلباکوہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جوزخمی طلبا پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں انکی فوری واپسی کا انتظام کریں، زخمی طلباکی واپسی کےاخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرغزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں، طلبا کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، وہاں کی حکومت سے بھی رابطے میں ہیں۔