وزیراعظم کا یونیورسٹیز کے اشتراک سے ٹیکنالوجی کی تعلیم کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوروناصورتحال میں وزارت کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے زرعی شعبے، برآمدات میں اضافے کے اقدامات کو سراہا اور یونیورسٹیز کے اشتراک سے ٹیکنالوجی کی تعلیم کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں فوادچوہدری، مشیرتجارت، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کے نئے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم کو ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر مبنی پلان پیش کیا گیا۔

وزیراعظم کی کوروناصورتحال میں وزارت کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے زرعی شعبے، برآمدات میں اضافے کے اقدامات کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارامستقبل سائنس اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے، مجوزہ منصوبوں کوجلدحتمی شکل دےکرکام شروع کیا جائے۔

عمران خان نے مجوزہ منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکرنے کی ہدایت کی۔

فواد چوہدری نے وزارت کی کامیابیوں، مستقبل کی پلاننگ اور وزیراعظم ہاؤس میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کیلئے پیشرفت پر بریفنگ دی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے مجوزہ منصوبے پر مشاورت ہوئی۔

یونیورسٹیز کے اشتراک سے ٹیکنالوجی کی تعلیم کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، 400 ہائرسیکنڈری اسکولوں میں سائنس ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کی تعلیم دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے اسٹیم منصوبہ فوری شروع کرنے کی منظوری دے دی۔