اسلام آباد : مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کو ایک اور سنہری موقع مل گیا، جس سے وہ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کا فیز 4 25 جولائی کو شروع ہونے والا ہے، طلباء حکومتی منصوبے کے تحت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔
وزیر تعلیم خالد مقبول کی صدارت لیپ ٹاپ اسکیم فیز 4 کی تیسری خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی مشترکہ صدارت چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود نے کی۔
وفاقی وزرا رانامبشراقبال اورعطااللہ تارڑ نے اجلاس میں شرکت کی ، اجلاس میں لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریبات اور میڈیاکمپین پر بھی گفتگو کی گئی۔
ڈاکٹر خالد مقبول نے بتایا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کی میڈیا مہم کی قیادت وزارت اطلاعات کرے گی، 25 جولائی کو جناح کنونشن سینٹرمیں مرکزی تقریب کا انعقاد ہوگا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کی میرٹ لسٹ جاری
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کی دیگر تقریبات بعد میں منعقد ہوں گی، افتتاحی تقریبات کی تاریخیں جلد جاری کی جائیں گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وژن نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے، نوجوانوں کی ٹیکنالوجی تک رسائی قومی ترقی کی ضمانت ہے، لیپ ٹاپ اسکیم نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود کا کہنا تھا کہ یوتھ امپاورمنٹ سے پاکستان کا مستقبل مضبوط ہوگا۔