سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ ہفتے ویٹو پاور ممالک کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں ہونگی، یواین سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیراعظم کی اگلے ہفتے اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہونگی، سفارتی ذرائع نے بتایا کہ تیانجن میں شہبازشریف کی روسی صدر پیوٹن اور چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوگی، وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات ہوگی۔
سفارتی ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی یواین سیکریٹری جنرل سے ملاقات کا امکان ہے، ملاقاتیں 25ویں ایس سی او ہیڈ آف اسٹیٹ کونسل اجلاس کے موقع پر ہونگی۔
وزیراعظم 30 اگست کو ایس سی او اجلاس کےلیے چین روانہ ہوں گے، وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر الہام علیئوو سے بھی ملاقات طے ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت متوقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات طے نہیں، وزیراعظم کی ایران، بیلاروس، تاجکستان، ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
شہباز شریف اعلیٰ چینی قیادت کی دعوت پر چین کا دورہ کررہے ہیں، وزیراعظم یکم ستمبر سے چین کا دوطرفہ دورہ شروع کریں گے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف 3 ستمبر کو چین میں منعقدہ ملٹری پریڈ میں بھی شرکت کریں گے، چینی فتح کی یاد میں ہونے والی ملٹری پریڈ میں عالمی قیادت کی شرکت متوقع ہے۔
https://urdu.arynews.tv/china-disarmament-talks-with-us-russia-27-august-2025/