مودی نے زندگی کیسے اور کہاں گزاری؟ ڈائریکٹر نے مقامات تلاش کرلیے

ممبئی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے ڈائریکٹر نے مقامات منتخب کرلیے جس میں دکھایا جائے گا کہ مودی نے کس طرح اپنی زندگی بسر کی۔

تفصیلات کے مطابق ہدایت کار اومنگ کمار نے گزشتہ دنوں نریندر مودی کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا جس میں بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے مودی کا کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: الیکشن نزدیک آتے ہی نریندر مودی نے فلموں کو اپنا ہتھیار بنا لیا

’پی ایم نریندرا مودی‘ کی شوٹنگ کا آغاز فروری میں ہوگا، اس ضمن میں ہدایت کار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گجرات کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور شوٹنگ کے لیے مقامات کو منتخب کیا۔

اومنگ کمار نے منتخب کردہ مقامات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں ۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار نے خانز کو بالی وڈ سے آؤٹ کر دیا، تصویر نے بھانڈا پھوڑ دیا

ہدایت کار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم کی شوٹنگ مودی کے آبائی علاقے گجرات میں ہی کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے انہوں نے بھارتی وزیراعظم کے شہر میں ہی مقامات تلاش کیے۔

پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ ’اومنگ نے احمد آباد میں کئی مقامات کا دورہ کیا، بعد ازاں ہم ودناگر گاؤں پہنچے جہاں پر ایک جگہ پسند آئی، علاوہ ازیں فلم کی شوٹنگ کے لیے مودھیرا سن مندر سمیت مختلف مقامات کو فائنل کیا گیا‘۔

فلم میں وویک اوبرائے کے علاوہ درشن کمار بھی اہم کردار ادا کریں گے جبکہ مودی کی والدہ کا کردار ادا کرنے کے لیےاداکارہ کو تلاش کیا جارہا ہے۔