دو شنبے: وزیراعظم نواز شریف نے تاجکستان میں کاسا 1000 منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی ہے، پاکستان کو ایک ہزا ر میگاواٹ بجلی ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں چار فریقی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شامل ہوئے۔ تقریب میں تاجکستان کے صدر اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو بھی شریک تھے جبکہ جمہوریہ کرغز کے وزیراعظم بھی اس تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پرتشریف لائے تھے۔
Chief Executive Dr. Abdullah leaves #Kabul to attend the Inaugural Ceremony of #CASA1000 Project in #Dushanbe. pic.twitter.com/GWjyYtbHno
— Dr. Abdullah Abdullah (@DrabdullahCE) May 11, 2016
کا سا 1000 نامی اس منصوبے کے تحت سات سو پچاس کلومیٹر لمبی ٹرانسمیشن لائن بچھا ئی جائے گی اورمنصوبے پر ایک ارب سولہ کروڑ ڈالرکی لاگت آئے گی۔
کاسا 1000 کے تحت پاکستان کا حصہ 1000 میگاواٹ بنتا ہے، جب کہ افغانستان کا حصہ 300 میگاواٹ ہے، البتہ افغانستان کو مستقبل قریب میں اس کی ضرورت نہیں ہے، اس لیے یہ بھی پاکستان کے لیے دستیاب ہو گا۔
The moment has arrived. #CASA1000 is being inaugurated. Congratulations to our nation for this historic moment. pic.twitter.com/lAxPcvY6by
— Dr. Abdullah Abdullah (@DrabdullahCE) May 12, 2016
یہ منصوبہ 2018 میں مکمل ہوجائے گا اور اس سے پاکستان کو گرمیوں میں 1300 میگاواٹ بجلی ملے گی جو کہ توانائی کے بحران کا شکار پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔