بیرون ملک استقبال کرنے والوں کے چہرے کہتے ہیں آگئے پیسے مانگنے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف

پشاور : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام خوشی سےنہیں مجبوراًقبول کیا، بیرون ملک استقبال کرنے والوں کے چہرے کہتے ہیں آگئے پیسے مانگنے، فیصلہ کرلیں ہاتھ اونچارکھناہےیاکشکول لیےپھرناہے؟

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں فاٹا یونیورسٹی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لئے خوشی اوراطمینان کادن ہے، صوبہ کےپی دلیروں،بہادرجوانوں اوربزرگوں کاصوبہ ہے، یہ صوبہ رحمان بابا،خوشحال خان کی دھرتی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے نے پاکستان کودہشتگردی سےبچانےکیلئےتاریخی کرداراداکیا، ماؤں، بیٹیوں، جوانوں، بچیوں، ڈاکٹرز، سیاستدان اور انجینئرز نے قربانیاں دی ہیں، میں اس صوبےکےغیورعوام،قوم کی ماؤں،بیٹیوں کےسامنےکھڑاہوں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیادپرتقسیم کیےجارہےہیں، یہی نوازشریف،میری اورموجودہ حکومت کی پالیسی ہے، کوروناکےزمانےمیں تدریس کاسلسلہ رکاتھا،لیپ ٹاپ سےتدریس ہوتی رہی۔

انھوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ سےلاکھوں بچوں کواحترام کیساتھ نوکری ملے، میرابس چلےتوایک نہیں10لاکھ لیپ ٹاپ آپ لوگوں میں بانٹوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جوسال گزراانتہائی مشکلات اورچیلنجزکاسامناتھا، ہمیں آئی ایم ایف کےپاس جاناپڑایہ پروگرام خوشی سے قبول نہیں کیا، اگر ہم سب نے ملکر پاکستان کی خدمت کی توترقی اورخوشحالی ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگرہم نےبھکاری پن کاخاتمہ کرناہےتواپنےپیروں پرکھڑاہوناہوگا، سندھ،پنجاب اورکےپی میں اللہ نےکیاکچھ نہیں دیا۔

سعودی عرب کی جانب سے ڈالر موصول ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر جمع کرائے ، سعودی ولی عہد،وزیر اعظم محمد بن سلمان کا خصوصی طورپرشکریہ اداکرتاہوں ساتھ ہی آرمی چیف اور وزیرخزانہ کی قابل قدر کوششوں کو بھی سراہتااورشکریہ ادا کرتاہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ لاکھوں لوگوں نےپاکستان کیلئےاپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا، آج قبروں میں انکی روح تڑپ کرکہہ رہی ہیں ، یہ وہ پاکستان نہیں جس کی خاطرجانیں قربان کی تھیں، وقت آچکا ہے کہ تمام ادارے ،حکومت ملکر ترقی کیلئے کردارادا کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ فکریہ ہےہمیں اپنےگریبانوں میں جھانکناہوگا، اگرقوم کامستقبل سنوارناہےتویہی وہ لمحہ ہے سب ملکر ایک ہو جائیں، زراعت، انفارمیشن اور معدنیات ، ایکسپورٹ کیلئےجامع منصوبہ بنایاہے، ہمیں زراعت،صنعتوں میں انقلاب لانا ہے، مہنگائی کاخاتمہ کرناہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج اگرہماراہمسایہ ہم سےآگےنکل گیاتوقصورہماراہے، ایک وقت تھاجب پاکستانی روپےکی قدرہندوستان سے زیادہ تھی، باہرجاتاہوں توانکےچہروں کودیکھتاہوں کہ وہ سوچتےہیں آگئےپھرپیسےمانگنے، ہمیں فیصلہ کرناہےہاتھ اونچا رکھنا ہے یا کشکول لیکر پھرنا ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ ہمارے ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ ہندوستان سےکئی زیادہ تھی، رونےدھونےسےبات نہیں بنےگی اس سے قومیں نہیں بنتی، ملک خوشحال ہوئےہیں توصرف اورصرف محنت اورجدوجہدکی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ نےانتخابات میں دوبارہ موقع دیاتوہرسال ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیں گے، آبادی کےتناسب سےچاروں صوبوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔

انھوں نے بتایا کہ ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ کاکام ٹھپ پڑاہے، وقت ضائع اور9مئی سانحہ دہرائےبغیردن رات محنت کرنی ہے،نوجوان سے اتفاق کرتا ہوں وزیراعظم کی کرسی پربھی میرٹ پربندہ بیٹھنا چاہئے، میں اس نوجوان کی بات کی بھرپورتائیدکرتاہوں۔

شہباز شریف کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج سفارش ،کرپشن سکہ رائج الوقت ہےاسکاخاتمہ آپ نےکرناہے، فاٹایونیورسٹی کی آپ سب کومبارک بادپیش کرتاہوں، یونیورسٹی کانام فاٹامناسب نہیں یہ فاٹاماضی کی بات ہے، گورنرکےپی نے کہا یونیورسٹی کانام آپ کے نام پر رکھ دیں تو میں نےجواب دیانہیں میں اس قابل نہیں ہوں، فاٹاکےبزرگوں سےمشورہ کرکےیونیورسٹی کانام رکھیں۔