عمران خان آر ایس ایس کے طرز عمل پر گامزن ہیں، شہباز شریف

شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان آر ایس ایس کے طرز عمل پر گامزن ہیں،لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر کے پولیس پر حملے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر صورتحال کے حوالے سے کہا کہ عمران نیازی کی حرکات نے اس کے فاشسٹ اور عسکریت پسندانہ رجحانات کوعیاں کر دیا، عمران خان آرایس ایس کے طرز عمل پرگامزن ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر کے پولیس پر حملے کیے گئے، عدلیہ کو دھمکانے کیلئے جتھوں کی قیادت کی گئی۔