وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس بلالیا

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس بلالیا، جس میں قرضوں کی واپسی ، زرمبادلہ اور ڈالرریٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، جس میں حکومتی معاشی ٹیم وزیر اعظم کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔

اجلاس میں وزیر خزانہ،گورنر اسٹیٹ بینک ایف بی آر حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو قرضوں کی واپسی سمیت دیگر امور پر آگاہ کیا جائے گا جبکہ ٹیم وزیراعظم کو زرمبادلہ کے ذخائر سمیت ڈالر کی قدر پر بریفنگ دے گی۔

جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف معاشی ٹیم کو اہم ہدایات دیں گے۔