‘ دعا ہے آصف زرداری کورونا سے جلد اور مکمل صحتیاب ہوں ‘

وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ وہ کورونا سے جلد اور مکمل صحتیاب ہوں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹؤئٹ کرکے ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میری نیک تمنائیں اور دعائیں سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں۔ دعا ہے کہ وہ کورونا سے جلد اور مکمل صحت یاب ہوں۔

 

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔