اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف آج سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈجی اور ٹھری میر واہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج سکھر کا دورہ کریں گے جبکہ روہڑی، خیرپور،فیض گنج ، کوٹ ڈجی ،ٹھری میر واہ کا فضائی دورہ کریں گے۔
اس موقع پر سکھرضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے نمائندے ریسکیو ،ریلیف کی مدد بحالی کے لیے جاری کاموں پر بریفنگ دیں گے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج صوبہ سندھ میں سکھر کا دورہ کریں گے. روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈجی اور ٹھری میر واہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کریں گے۔سکھر کی ضلعی انتظامیہ اور PDMA کے نمائندے سیلاب متاثرین ، ریسکیو ،ریلیف کی مدد بحالی کے لیے جاری کاموں پر بریفنگ دیں گے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 26, 2022
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم امدادی کاموں،متاثرین کااحوال جاننےکیلئے ملاقات کریں گے ، اس دوران چیف سیکریٹری اور چیف انجینئر سکھر بیراج بریفنگ دیں گے۔
وزیر اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین کا احوال جاننے کے لیے ان سے ملاقات کریں گے۔چیف سیکرٹری سندھ اور چیف انجنئیر سکھر بیراج وزیر اعظم کو سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلاً بریفنگ دیں گے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 26, 2022