باکو : وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے قومی قائد حیدرعلیوف کے مزار پر حاضری دی اور خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کےصدرالہام علیوف کی دعوت پر 2روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔
وزیر اعظم نے آذربائیجان کے قومی قائدحیدر علیوف کےمزار پر حاضری دی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا، شہبازشریف کچھ دیر بعد آذربائیجان کی یادگارشہدا کا دورہ کریں گے۔
اس سے قبل شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت تعاون کے اہم شعبوں پر بات کی۔
وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک کی فارن سروسز اکیڈمیز کےدرمیان معاہدہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم گزشتہ روز باکو ایئرپورٹ پہنچنے تھے، جہاں آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم نے ان کا استقبال کیا تھا۔
وزیردفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرتجارت سیدنوید قمر ، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، وزیرمملکت مصدق ملک ،طارق فاطمی بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔