توقیر شاہ ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری تعینات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے توقیر شاہ پرنسپل سیکریٹری تعینات کرنے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے توقیر شاہ کو پرنسپل سیکریٹری تعینات کردیا بطور پرنسپل سیکریٹری تعیناتی کا اطلاق 25 دسمبر 2022 کو ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے توقیر شاہ کی تعیناتی کے لیے پرنسپل سیکریٹری کی نئی اسامی تخلیق کی جبکہ وہ کل 60 سال کی عمر میں ریٹائرد ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ سیکریٹری توقیر شاہ کو کنٹریکٹ پر ایک سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔