ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں: وزیر اعظم کا بھارتی ہم منصب سے اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں ہے۔

انہوں نے نریندر مودی سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

خیال رہے کہ نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی آج صبح 99 سال کی عمر میں چل بسیں۔