اسلام آباد: صدر آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزرا خواجہ آصف، احسن اقبال، اعطم نذیر تارڑ، محسن نقوی، مشیر رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں نے ملک میں امن و امان کی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر گفتگو کی۔
شہباز شریف نے معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات سے صدر مملکت کو آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔