ویڈیو: وزیراعظم کا پیرس میں خود چھتری پکڑنے پر اصرار

وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز پیرس کے دورے پر پہنچے جہاں انہیں کوپ سمٹ میں شرکت کرنا تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پیرس میں جب اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو بارش ہورہی تھی ایسے میں انہوں نے خود چھتری پکڑنے پر اصرار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم نے خاتون سے چھتری لے لی اور ہال کی جانب چلتے بنے۔

خاتون جو پہلے چھتری پکڑی ہوئی تھیں وہ بارش میں بھیگتی ہوئی ان کے پیچھے پیچھے چلنے لگی۔

شہباز شریف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔