اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بہترین بولنگ پرفارمنس دکھانے پر شاباشی دے دی۔
وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہادری سے لڑی، ٹیم نے شاندار بولنگ پرفارمنس دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ انگلش ٹیم ہم سے بہتر کھیلی، میگا ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے والے اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔
Team Pakistan 🇵🇰 fought back hard & brave. Great bowling performance. But England 🏴 played better today. We are proud of our boys in green for making it to the final match of this mega tournament. 👏
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 13, 2022
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں انگلینڈ پاکستان کو شکست دے کر چیمپیئن بن گیا۔
میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے مطلوبہ 138 رنز کا ہدف ایک اوور قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
فائنل میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے کوئی تبدیلی نہیں کی تھی اور اپنے سیمی فائنلز کے فاتح اسکواڈز کو برقرار رکھا تھا۔