’پنجاب اسمبلی تحلیل روکنے کا ٹاسک چوہدری شجاعت کو دیا جائے‘: شہباز زرداری ملاقات میں اتفاق

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری میں اہم ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور آصف علی زرداری میں ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے سابق صدر کو چوہدری شجاعت سے ملاقات سے متعلق آگاہ کیا جبکہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور ملکی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملسم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے رابطے بڑھانے اور انہیں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک سونپنے پر اتفاق ہوا۔

وزیر اعظم اور سابق صدر میں چوہدری شجاعت کے گرین سگنل تک وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے براہ راست رابطہ نہ کرنے اور موجودہ صورتِ حال میں گہری نظر رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے پنجاب میں اپنا پڑاؤ طویل کرلیا۔