وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر تیانجن پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا تیانجن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر ان کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود ہیں۔
شہباز شریف 31 اگست سے یکم ستمبر تک ایس سی او سمٹ میں شرکت کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، ان کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے بھی ملاقات ہوگی، وہ چین کے ممتاز کاروباری اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔
شہباز شریف 4 ستمبر کو بیجنگ میں پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کی صدارت کریں گے، پاک چین سرمایہ کاری کانفرنس کا مقصد تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم ایس سی او سربراہی اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔