وزیراعظم شہباز شریف کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد

شہباز شریف این اے 242

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اوردنیا بھر کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ‘اللہ کریم ہماری عبادات کو قبول اورگناہوں کومعاف فرمائے۔’

دوسری جانب آج ملک بھر میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات ہوں گے، جس میں ملکی سلامتی و خوشحالی اورعالم اسلام کےاتحادو یکجہتی کیلئےخصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

خیال رہے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالفطرمنائی جارہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بھی نماز عید کا عظیم الشان اجتماع ہوا۔

مظالم کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے نماز عید کے لیے مسجدِ اقصیٰ کا رُخ کیا، برطانیہ اس باربھی دو عیدیں منائی جا رہی ہیں، سعودی عرب کی تقلید کرنے والی مساجد میں آج نمازعید ادا کی گئی۔۔ جبکہ جماعت اہلِ سنت کی مساجد میں ہفتے بائیس اپریل کو عیدالفطرکی نماز ادا کی جائے گی۔