وزیراعظم کا ایرانی صدر کو ٹیلیفون، دیرپا امن کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور

وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے گفتگو میں دریپا امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے یو این سلامتی کونسل، او آئی سی سمیت ہر فورم پر ایران کی حمایت کا اعادہ کیا اور بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ چارٹر کی پاسداری پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خطے کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ایرانی صدر نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور تنازع کے پرامن حل کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کا ابھی اعتراف کیا۔

شہباز شریف اور مسعود پزشکیان نے امت مسلمہ میں اتحاد اور رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔