ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کے لیے صاف ستھرا ماحول چھوڑیں: وزیر اعظم

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور مزدور کو جس قدر ہوسکا ریلیف دیا، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں صدی کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کے لیے صاف ستھرا ماحول چھوڑیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پر عالمی رہنماؤں میں بات چیت ہماری جدوجہد کی عکاس ہوگی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں صدی کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کے لیے صاف ستھرا ماحول چھوڑیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوپ 27 میں ہمیں ہر قیمت پر کامیاب ہونے کا عہد کرنا چاہیئے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم رواں برس مصر میں ہونے والی سالانہ کلائمٹ چینج کانفرنس کوپ 27 میں شرکت کے لیے شرم الشیخ پہنچ چکے ہیں۔