ہر قیمت پر ریاست کی رٹ قائم کریں گے، وزیراعظم

راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر قیمت پر ریاست کی رٹ قائم کریں گے، دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، شہباز شریف نے بنوں آپریشن میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور جوانوں کی بہادری، جرات، عزم کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ بے پناہ قربانیوں سے حاصل کامیابیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، شہدا اور ان کے اہلخانہ کی قربانیاں قوم کے تحفظ کے لیے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمے، دہشت گردوں، سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پر امن ماحول کا حصول یقینی بنائیں گے۔