اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے لندن حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات پر مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
لندن حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاکہ ہماری ہمدردیاں برطانوی حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی ناسور بن چکا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیےمل کر مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں لندن حملوں کی مذمت کرتےہوئے کہاکہ متاثرہ افراد اور خاندانوں کے لیے دعاگو ہوں۔
Strongly condemn terrorist attack at London Bridge & Borough Market in London. Prayers go to the victims & their families.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 4, 2017
ادھر دفترخارجہ نے لندن میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرتعزیت کی ہے۔
لندن میں دہشت گردی کےواقعات پرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ برطانیہ کی ہرقسم کی مدد کرنے کے لیےتیار ہیں۔
Whatever the United States can do to help out in London and the U. K., we will be there – WE ARE WITH YOU. GOD BLESS!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) June 3, 2017
میئر لندن صادق خان نے دہشت گردحملوں کی مذمت کرتےہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قراردیا ہے۔انہوں نےکہاکہ ایسی بربریت کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔
My statement on the cowardly terrorist attack in London tonight: https://t.co/7GYYdImIU8
Please continue to follow @metpoliceuk for updates pic.twitter.com/xxTbH2o2JN— Sadiq Khan (@SadiqKhan) June 4, 2017
لندن : دہشت گرد حملوں میں‘7افراد ہلاک‘متعدد زخمی
واضح رہےکہ برطانوی دارالحکومت میں لندن برج اوربارو مارکیٹ میں دہشت گردی کےواقعات میں7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔