وزیراعظم کا گلیشئر پھٹنے کی قبل از وقت اطلاع دینے پر غذر کے رہائشی کو خراج تحسین

شہباز شریف نجکاری

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلوف کی قبل از وقت اطلاع دینے پر غذر کے رہائشی وصیت خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے غذر میں گلوف (Glacial Lake Outburst Flood) کے باعث سیلابی صورتحال بننے پر خصوصی احکامات دیے، انھوں نے تمام رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر ریسکیو ورکرز، مقامی رضاکاروں کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بہادر شخص کو سراہتے ہوئے کہا کہ وصیت خان کے قبل از وقت مطلع کرنے کے باعث جانی نقصان سے بچنا ممکن ہوا۔

شہاز شریف نے این ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی، انھوں نے متاثرین کو اگلے اسپیل سے پہلے محفوظ مقامات پر پہنچانے کے احکامات بھی دیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نالوں اور پانی کی قدرتی گزرگاہوں کے گرد تعمیرات روکنے کیلئے قومی سطح پرمہم چلائیں، بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد قومی فریضہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ متاثرین کے ریسکیو و امداد کے بعد ان کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا تمام متاثرین تک طبی امداد، سامان کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم شہباز شرییف نے این ڈے ایم اے کو تمام صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیوں سے رابطہ قائم رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

https://urdu.arynews.tv/shepherd-ghizer-hundreds-lives-saved-glacier/