روسی تیل کے بعد آذربائیجان سے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی

روسی تیل کے بعد آذربائیجان سے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر الہام علیوف سے باکو میں ملاقات کی۔

آذربائیجان سے اگلے ماہ سے رعایتی ایل این جی کارگو پاکستان آنا شروع ہو جائیں گے۔ وفاقی کابینہ نے آذربائیجان سے ایل این جی لانے کی منظوی دی ہے۔ وزیر اعظم گزشتہ 6 ماہ سے اس ڈیل پر کام کر رہے تھے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد اس ڈیل پر باضابطہ عمل درآمد شروع ہو جائے گا ۔ آذربائیجان کی قومی ایل این جی کمپنی ہر ماہ رعایتی قیمت پر ایک این جی کارگو پاکستان بھجوائے گی۔

دونوں ممالک کا توانائی، زراعت، ٹرانسپورٹ، دفاع و دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں تعاون کرے گا۔

ملاقات میں اتفاق ہوا کہ آذربائیجان پاکستان کی تیل و گیس کے شعبے میں مدد کرے گا۔ آذربائیجان کا پاکستان سے آنے والے چاول پر درآمدی ڈیوٹی کے استثنیٰ کے مربوط نظام کی تیاری پر بھی اتفاق ہوا۔

آذربائیجان کی ائیر لائن اسلام آباد اور کراچی کیلیے دو پروازیں چلائے گی جبکہ شمسی توانائی کے شعبے میں آذربائیجان پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا۔