وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور دیگر سرکاری عہدیداروں کے ساتھ انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) ‏کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، بلوچستان اور کےپی کے وزرائےاعلیٰ بھی ‏وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکا کا استقبال کیا اور اعلیٰ قومی وعسکری قیادت کو ‏افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ افغانستان کی حالیہ صورتحال کےتناظرمیں خطےمیں تبدیلیوں پر ‏بھی بریف کیا گیا۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کےخلاف آئی ایس آئی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔