نگران وزیراعظم کی کراچی کے لئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

کاکڑ کراچی بجلی

اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کراچی کیلئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کے الیکٹرک وفد کی ملاقات ہوئی ، وفد نے کے الیکٹرک کےدیرینہ مسائل حل کرنے اور کے الیکٹرک کیلئے 390 ارب کے سرمایہ کاری پلان پر وزیراعظم کا شکریہ اداکیا۔

الیکٹرک وفد نے قابل تجدید توانائی کے 640 میگاواٹ منصوبوں کے نرخوں کی منظوری کوسراہتے ہوئے 1000میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی پربھی شکریہ اداکیا۔

نگراں وزیراعظم نے وفد کو ہدایت کی باہمی تعاون سے کراچی کیلئےبجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ اقدامات سے سرمایہ کاروں کو مثبت پیغام ملا ہے،دیگرمسائل کابھی باہمی مشاورت سےمستقل حل نکالاجائے، بجلی صارفین کی قوت خرید اور ان کی بہبود پالیسی کا محور ہونا چاہیے۔