اسلام آباد : پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل سے جعلی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا انکشاف سامنے آیا، ملازم نے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے لیکر جعلی سند جاری کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل سے مبینہ طور پر ڈاکٹر کو جعلی سند کا اجرا ہوا، ذرائع نے بتایا کہ صدر پی ایم ڈی سی کے سٹاف رکن نے جعلی تجربہ سرٹیفکیٹ جاری کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی ملازم نے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے لیکر جعلی سند جاری کی تاہم کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز نے ڈاکٹر کے جعلی سرٹیفکیٹ کی نشاندہی کی۔
اس معاملے پر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز نے پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل سے رابطہ کیا اور سی پی ایس پی نے صدر پی ایم ڈی سی کو رشوت لینے کے شواہد فراہم کر دیئے ہیں۔
سی پی ایس پی نے صدر پی ایم ڈی سی سے افسر کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔