پنجاب کے علاقے رنگ پور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 175 سے لیگی امیدوار حماد نواز ملحقہ صوبائی نشست پر آزاد امیدوار کے لیے ووٹ مانگنے لگے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 175 سے لیگی امیدوار حماد نواز ملحقہ صوبائی نشست پر اپنی پارٹی امیدوار کے بجائے ایک آزاد امیدوار کے لیے ووٹ مانگنے لگے ہیں۔
حماد نواز کی پی ایس 268 پر آزاد امیدوار مہر ناصر عباس ترگڑ کے ووٹ مانگنے کی آڈیو کال وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں حلقے کے ووٹرز سے ناصر عباس کو ناصر عباس کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے سنا جا سکتا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ این اے 175 سے لیگی امیدوار حماد نواز پی ایس 268 پر اجمل چانڈیہ کو ٹکٹ ملنے پر نالاں ہیں۔
اس حوالے سے لیگی امیدوار حماد نواز کا موقف بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ حلقے میں کئی آزاد امیدوار ہوتے ہیں جن سے قومی اسمبلی کے لیے ووٹ لینا ہوتے ہیں اور فون پر بات کرنیوالا آزاد امیدوار کا سپورٹر تھا جو مجھے چیک کر رہا تھا۔