سرگودھا میں حلقہ این اے 83 سے ن لیگی امیدوار محسن رانجھا کی مخالفین کو دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سرگودھا کے حلقہ این اے 83 سے ن لیگ نے محسن رانجھا کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے تاہم ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مخالفین کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
محسن رانجھا کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں شامل ہوجاؤ ورنہ صبح تمہاری نہ چارپائی ہوگی نہ ہی ترنگا ہوگا۔
وہ کہتے یہں کہ ابھی تم نے میری فلم نہیں دیکھی، تمہیں نہیں معلوم میں ویسے ہنستا رہتا ہوں لیکن کر سب کچھ سکتا ہوں۔
ن لیگی امیدوار وائرل ویڈیو میں کہتے ہیں کہ میں نے اپنے کارکنان کو روک رکھا ہے بس ذرا سا اشارہ کروں گا تو پتہ نہیں کیا سے کیا ہوجائے گا۔
محسن رانجھا نے کہا کہ 24 گھنٹے میں اگر تم نے معافی نہ مانگی تو دما دم مست قلندر ہوگا۔
واضح رہے کہ وائرل ویڈیو سے متعلق جب محسن رانجھا کا مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی تو ان کا نمبر بند ملا۔