اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائرکردی، جس میں بارہ جولائی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلےکیخلاف نظرثانی اپیل دائر کردی گئی ، نظرثانی اپیل مسلم لیگ ن کی طرف سےدائر کی گئی۔
اپیل میں ن لیگ نے سپریم کورٹ سے فیصلہ معطل کرنے اور نظرثانی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔
آئین واضح ہےآزادامیدوار3دن میں شمولیت کرسکتےہیں،موقف مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائرکردی۔۔ بارہ جولائی کا فیصلہ معطل کرنے اور نظرثانی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 12جولائی کافیصلہ معطل نہ کیاگیاتوناقابل تلافی نقصان ہوگا ، پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمان کی سب سےبڑی سیاسی جماعت ہے، پی ٹی آئی نےمخصوص نشستوں کی استدعا ہی نہیں کی تھی۔
درخواست میں کہا گیا کہ سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، آزادامیدوارپہلےہی سنی اتحادکونسل میں شمولیت اختیارکرچکےہیں، جن ارکان کوپی ٹی آئی کاقراردیاگیاانہوں نےکاغذات میں خودکوآزادظاہرکیاتھا، آزادارکان کو 15دن میں شمولیت کا کہنا قانون کےخلاف ہے۔
مسلم لیگ ن میں کہنا تھا کہ آئین واضح ہےآزاد امیدواروں کی شمولیت 3دن میں ہی ہوسکتی ہے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کودینے پرعدالت نےفریقین کےدلائل بھی نہیں سنے،درخواست
درخواست میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے12جولائی کےفیصلےپرنظرثانی کرے اور فوری مخصوص نشستوں کےمختصرفیصلےپرعملدرآمدروک دے ساتھ ہی کیس کےحتمی فیصلےتک سپریم کورٹ فیصلےپرحکم امتناع دیا جائے۔