حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے مزید 9 نئے نام الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کا فورم پورا کرنے کے لیے دیگر جماعتوں کو یہ نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔
اس سلسلے میں مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے 9 نئے نام الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔
ن لیگ کی جانب سے جن خواتین کے نام دیے گئے ہیں۔ ان میں سائرہ افضل تارڑ، بشریٰ بٹ، ہما چغتائی، ماہ جبین عباسی، گلناز شہزادی، شمائلہ رانا، مریم اکرام، شازیہ فرید اور سیدہ آمنہ بتول کے نام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کو پنجاب سے قومی اسمبلی کی 27 سیٹیں ملی تھیں جب کہ الیکشن کمیشن نے فہرست میں نام ختم ہونے کے بعد ن لیگ سے مزید نئے نام مانگے تھے۔