اسلام آباد : اسلام آبادہائی کورٹ نےمسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف محمود چوہدری کو نااہل قراردے دیا اور حکم دیا الیکشن کمیشن کاشف محمود چوہدری کو ڈی سیٹ کرے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ نےن لیگی ایم پی اے کاشف محمود چوہدری کی نااہلی کا فیصلہ سنادیا ، جسٹس عامر فاروق نے اوپن کورٹ میں فیصلہ سنا یا۔
فیصلے میں اسلام آبادہائی کورٹ نےلیگی ایم پی اے کاشف محمود چوہدری کو نااہل قراردے دیا اور کہا الیکشن کمیشن کاشف محمود چوہدری کو ڈی سیٹ کرے۔
عدالت نے 5 نومبر کو وکلاکےدلائل مکمل ہونے پر لیگی کے ایم پی اےکاشف محمود کی نااہلی کافیصلہ محفوظ کیاتھا، درخواست گزار عبدالغفار نے کاشف محمود کی نااہلی کیلئےدرخواست دائر کی تھی۔
مزید پڑھیں : ن لیگی ایم پی اےکاشف محمود کی نااہلی کافیصلہ محفوظ
درخواست گزار عبدالغفار کے وکیل محمد سرور چوہدری نے کہا تھا کہ جعلی ڈگری کی بنیاد پر کاشف چوہدری نے 2018 کی الیکشن میں حصہ لیا، بیان حلفی میں 2018 کے الیکشن میں 2013 کی الیکشن میں اپنی نااہلی کا ذکر نہیں کیا اور اصل حقائق چھپائے اور جھوٹا بیان حلفی داخل کیا۔
سرور چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کاشف چودہری 62 ون ایف پر پورا نہیں اترتا، عدالت ایسے بد عنوان شخص کو نااہل قرار دے۔